کاشتکار گندم کی فصل کو 3 تا 4 مرتبہ پانی دیکر بھر پور پیداوار حاصل کریں , زرعی ماہرین
کاشت کے 20 سے 25 دن بعد پانی نہ دیا جائے تو جڑوں کی نشوونما ٹھیک نہیں ہوتی، شگوفے کم بنتے ہیں اور سٹوں کی تعداد کم رہ جاتی ہے بوائی کے وقت وتر خشک ہوتو آبپاشی پہلے کرلیں،اس سے کم نمی کی وجہ سے نہ اُگنے والے بیج بھی اُگ آئیں گے ،ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد(اے پی پی)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ گندم کی فصل میں بروقت آبپاشی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ گندم کی نشو ونما کے وقت اگر اسے مقررہ مقدار میں پانی فراہم نہ کیا جائے تو نہ صرف اس کی بڑھوتری بری طرح متاثر ہوتی ہے بلکہ گندم کی فصل کو 3 سے 4 مرتبہ پانی دینے سے بھر پور پیداوار بھی حاصل کی جا سکتی ہے ۔گندم کی فصل کو سب سے پہلے پانی کی اس وقت ضرورت ہوتی ہے جب پودا جاڑ بنارہا ہوتاہے اور بروقت کاشت کی گئی فصل میں یہ حالت کاشت کے 20 تا25 دن بعد شروع ہوتی ہے اس لئے اگر اس موقع پر پانی نہ دیا جائے تو جڑوں کی نشوونما ٹھیک نہیں ہوتی جس کی وجہ سے شگوفے کم بنتے ہیں اور سٹوں کی تعداد کم رہ جاتی ہے۔ اگر بوائی کے وقت وتر خشک ہوتو پہلی آبپاشی پہلے بھی کی جاسکتی ہے اس سے جو بیج کم نمی کی وجہ سے نہیں اُگ پائے وہ بھی اُگ آئیں گے ۔ گندم کی فصل میں آبپاشی کیلئے دوسرا اہم مرحلہ اس وقت شروع ہوتاہے جب فصل گوبھ یا سٹے نکالنے کے قریب ہو،یہ نازک دور 80 تا90 دن بعد شروع ہوتاہے ،اس مرحلے پر فصل کو پانی کی کمی آجائے تو زرپاشی کا عمل متاثر ہوتاہے اور سٹوں میں دانے کم بنتے ہیں ۔ تیسری آبپاشی بالعموم اس وقت کی جاتی ہے جب دانہ مکمل بن جائے یا دودھیا حالت میں ہو۔چوتھی آبپاشی اس صورت میں کی جاتی ہے جب موسم اچانک گرم ہوجائے ۔

 
 


نئی تھری ڈی فلم epic فلمز کے تحت پاکستان بھر میں ریلیز  
نئی تھری ڈی فلم epic فلمز کے تحت پاکستان بھر میں ریلیز  
باکسر عامر خان اور فریال مخدوم رشتہ ازدوواج میں بندھ گئے  
تمباکو کے اشتہارات پر پابندی لگائی جائے: عالمی ادارہٴ صحت  
سو رج کی روشنی سے چلنے والا چار جر تیار کر لیا گیا  
حکومت پاکستان کا ’’نیویارک ٹائمز‘‘ کے نمائندے کو ملک چھوڑنے کا حکم  
شاہ رخ خان شادیوں میں پرفارمنس کا 8 کروڑروپے سے زائد معاوضہ لیتے ہیں  
بنگلا دیش میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 17 روز بعد خاتون کو زندہ نکال لیا گیا  
پاکستان بدلے گا یا نہیں؟ عوام آج فیصلہ کریں گے، شیر، تیر اور بلے میں کانٹے کا مقابلہ  
الیکشن2013اسپتالوں اور بلدیاتی اداروں میں ایمر جنسی نافذ  
قطبی لومڑی کی تعداد میں کمی کی وجہ پارہ  

 
   
 
 
 
ڈائٹنگ کیلئے ناشتہ چھوڑنا خطرناک ہے
 
 
خسرہ کا مخصوص علاج موجود نہیں، عالمی ادارہ صحت
 
 
”ہیپی نیو ائیر “ کیامسلمانوں کاہے
 
 
خدا حافظ سہیل تنویر.... خدا حافظ شاہد آفریدی
 
 
 
﴾ ۔۔۔ نئے سال کے ادھورے خواب ۔۔۔
 
 
علا حدہ
 
 
یہ ملک خدا کی نعمت ہے ،یہ ملک خدا کی رحمت ہے
 
 
اسلام میں خواتےن بالخصوص بیوی کے حقوق“ امیر افضل اعوان
 
 
امریکی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے انسان بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
 
 
۔۔۔ ۔ ترک دنیا‘دنیا مومن کےلئے قید خانہ ہے ۔۔۔۔
 
 
عظیم پاکستان کے لئے عہد فاروقی کی ضرورت ہے
 
 
خواجہ محمد امجد کے خیالات
 
   
Copyright © 2010 The ACE News. All Rights Reserved.